سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے الکویک فوجی ہسپتال، ورلڈ فوڈ پروگرام سے منسلک امدادی قافلے اور بے گھر شہریوں کی گاڑیوں پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں غیر مسلح شہری جان سے گئے اور امدادی اداروں کو شدید نقصان پہنچا۔ سعودی وزارت نے فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر انسانی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت امدادی کارروائیوں کو بلا روک ٹوک جاری رکھیں اور ضرورت مندوں تک محفوظ رسائی یقینی بنائیں۔
مزید کہا گیا کہ سعودی عرب سوڈان کی سلامتی، وحدت اور استحکام کے ساتھ کھڑا ہے اور غیر ملکی مداخلت اور کرائے کے جنگجوؤں کی فراہمی کو مسترد کرتا ہے۔ جمعرات اور ہفتے کو کیے گئے حملوں میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ امدادی قافلے اور ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔
سعودی عرب نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کی
