مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب نے بیک ڈور سفارت کاری کو تیز کر دیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ براہ راست رابطے بھی کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یورپی ممالک کو بھی اعتماد میں لیا اور جنگ روکنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی جس میں ایران جنگ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ قبرص کے صدر نے بھی سعودی ولی عہد سے گفتگو کی۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب کی بیک ڈور سفارت کاری تیز
