Baaghi TV


سعودی عرب کی عازمین حج کے لیے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی ’حیاکم اللہ‘ متعارف


سعودی عرب کی وزارت اطلاعات کے تحت یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر فار حج نے ضیوف الرحمان خدمت پروگرام کے تعاون سے عازمین کے خیرمقدم کے لیے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی ’حیاکم اللہ‘ لانچ کر دی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام حج وعمرہ، ثقافت کی وزارتوں اور ٹورازم اتھارٹی کے مربوط تعاون کا نتیجہ ہے اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق ’حیاکم اللہ‘ کا مقصد عازمین اور زائرین کی مملکت آمد کے وقت میڈیا اور آگاہی پیغامات کو معیاری بنانا ہے۔ اس کی اصطلاح ’وارم ویلکم‘ کا احساس دلاتی ہے۔
‎یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر کے مطابق یہ ویلکم آئیڈینٹی حج سیزن میں خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اداروں کے لیے منظور شدہ ہوگی۔ اس میں داخلے کے مقامات، خدمات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور میڈیا مواد کے لیے مختلف بصری اور میڈیا ایپلی کیشنز شامل ہیں تاکہ عازمین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے اور میڈیا کے معیار میں اضافہ ہو۔

More posts