سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر معیاری خدمات فراہم کرنے پر 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔ یہ ایجنسیز عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔
وزارت کے مطابق یہ اقدام باقاعدہ جائزے کے بعد کیا گیا، جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیوں کا مشاہدہ ہوا۔ ترجمان غسان النعیمی نے بتایا کہ متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی شدہ خامیوں کو دور کر سکیں۔
معطلی کا اطلاق فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر ہوگا، جبکہ موجودہ ویزے متاثر نہیں ہوں گے۔
سعودی عرب: غیر معیاری خدمات پر 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل
