Baaghi TV

سعودی کمپنی کیجانب سے400 پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف

Senate of Pakistan

اے بی وی راک نامی سعودی کمپنی کی جانب سےسینکڑوں پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین سینیٹر طلحہٰ محمود کی زیر صدارت ہوا،جس میں سعودی کمپنی کی جانب سے پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا معاملہ اٹھایا گیا کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک سعودی کمپنی نے 400 پاکستانیوں کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے،اے بی وی راک نامی کمپنی نے ان پاکستانیوں کو گزشتہ ایک سال سے تنخواہ بھی نہیں دی-

مزید بتایا گیا کہ کمپنی نے ان تمام پاکستانیوں کے پاسپورٹ ضبط کئے ہوئے ہیں،سیکریٹری دفاع کو معاملہ کی نوعیت معلوم کر کے قائمہ کمیٹی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، چیئرمین کمیٹی کا دوران اجلاس کہنا تھا کہ سعودی عرب سے امید ہے کہ ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا-

بھارتی اداکار شیش ودیارتی اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

چترال میں پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجوہات پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع نے بتایا کہ چترال میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن خسارے کا شکار تھاخسارے میں ہونے کے باعث چترال کے لئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا،نجکاری کے بعد امید ہے چترال کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

More posts