یوم پاکستان کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام میں یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور ان کی صحت و خوشحالی کے لیے دعا کی۔
دوسری جانب ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی صدر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے محبت اور یکجہتی کا پیغام دیا۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
یوم پاکستان پر سعودی قیادت کے پیغامات، ترقی اور خوشحالی کی دعا
