Baaghi TV

پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری

پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔

محکمہ تعلیم اور بورڈ حکام کے مطابق پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا، جس میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ امتحانات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور امتحانی مراکز کی فہرستیں جلد جاری کی جائیں گی۔اسی طرح پنجاب میں انٹرمیڈیٹ یعنی 11ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان امتحانات میں لاکھوں طلبہ شرکت کریں گے، جس کے پیش نظر سکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق جاری کردہ امتحانی شیڈول کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان اور راولپنڈی سمیت دیگر بورڈز شامل ہیں۔

More posts