اٹلی کے ساحلی علاقوں میں شدید سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ سسلی اور سارڈینیا جزائر میں سمندری پانی ریسٹورنٹس اور رہائشی مکانات میں داخل ہو گیا، جس سے مقامی شہریوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔
طوفان کے باعث سڑکیں زیرِ آب آگئی ہیں اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مقامی حکام نے ساحلی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب امریکہ میں بھی شدید برفانی طوفان کے پیش نظر 15 سے 20 کروڑ افراد متاثر ہونے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکساس سے کیرولائنا اور میساچوسٹس تک دو درجن سے زائد ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سفر، بجلی کی فراہمی اور روزمرہ معمولات متاثر ہوسکتے ہیں۔
اٹلی میں سمندری طوفان، سسلی اور سارڈینیا جزائر میں پانی گھروں میں داخل
