Baaghi TV

گل پلازہ سانحے پر تنقید کی بجائے وفاقی یکجہتی ہونی چاہیے, سحر کامران

sehar kamran

‎سحر کامران نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے پر دکھ اور افسوس ہونا چاہیے، لیکن وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید غیر مناسب ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وزارت دفاع کسی ایک وزیر کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے، اور قدرتی آفات یا مشکلات کے دوران یکجہتی ہونی چاہیے نہ کہ انتشار پھیلانے کی کوشش۔
‎سحر کامران نے کہا کہ لوکل باڈیز کے انتخابات ہونے چاہئیں، سندھ میں بلدیاتی ادارے فعال ہیں، جبکہ پنجاب میں نئے قوانین کے بعد انتخابات کے لیے وقت درکار ہے۔ انہوں نے آرڈیننس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنا “ڈھکوسلا” ہے اور خواجہ آصف کو اٹھارہویں ترمیم کے مسائل بتانے چاہئیں۔
‎انہوں نے تنقید کی کہ بعض اوقات وفاقی حکومت الیکشن یا قوانین کے معاملے میں غیر ضروری تاخیر کرتی ہے، جس سے عوام کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔

More posts