Baaghi TV

سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کردیے ہیں۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع پاور ڈویژن سے دعویٰ کیاہے کہ جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے، مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلز میں 17ارب روپےکا ریلیف دیا گیا ہے،ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیے گیے، کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب کے بلز مؤخر کیے گئے ہیں،حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے، گھریلو صارفین جو بلز دے چکے اس مہینے ری فنڈ ہوچکا۔ کمرشل اور زرعی صارفین کو چارماہ تک بلوں سے متعلق ریلیف دیا گیا، کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

More posts