Baaghi TV

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

raja nasir abbas

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے ہم پارلیمنٹ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دھرنا سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا تھا، اور ان کا مطالبہ یہ تھا کہ ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دی جائے۔
‎راجہ ناصر عباس نے کہا کہ احتجاج کے دوران پارلیمنٹ پر متعدد پابندیاں لگائی گئیں اور راستے بند کر دیے گئے، تاہم احتجاج کا مقصد عمران خان کے ذاتی معالجین کو بانی تک پہنچانا تھا۔ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے یہ بھی واضح کیا کہ بہنوں کے جذبات کا احترام کیا جائے اور انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔
‎وزیر قانون کے مطابق عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، جو ان کی عمر کے لیے ایک معجزہ ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کر کے مزید علاج ممکن بنایا جائے تاکہ ان کی صحت میں بہتری آئے۔

More posts