Baaghi TV


امریکا کے شمال مشرقی حصوں میں شدید برفانی طوفان کی وارننگ جاری

Weather


امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ طوفان مشرقی ساحل کے قریب پہنچ کر ایک خطرناک "بم سائیکلون” کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کے دوران 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ بوسٹن، نیویارک اور اٹلانٹک سٹی سمیت متعدد شہروں میں دو فٹ تک برفباری ہو سکتی ہے۔
‎شدید برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
‎مزید برآں، بوسٹن اور قریبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ برف ہٹانے والی مشینوں کے لیے راستہ صاف رکھا جا سکے اور امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم ہو۔

More posts