امریکا کی کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان، برف باری اور بارش کی لپیٹ میں ہیں، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے باعث 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برف باری کے بعد 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں مزید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
برف باری کے باعث 12 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 84 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ شمالی ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گر گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے اور تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں، 3 ہلاکتیں
