Baaghi TV

شدید گرمی کی لہر،کراچی اور سندھ میں بارش سے متعلق پیش گوئی

UAE

کراچی سمیت سندھ بھر میں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش سے متعلق پیش گوئی بھی کی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر کی وجہ سے دیہی سندھ کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5 سی7 ڈگری اضافی ریکارڈ ہوسکتے ہیں ۔گرم موسم کی لہر کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور جامشورو اضلاع میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔

اسی طرح مغربی لہر کے زیر اثر گردو غبار کے طوفان کے ساتھ جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے جب کہ 10 اپریل کو قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور خیرپور اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران پارہ 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی/ مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

More posts