Baaghi TV

شاہین آفریدی،سکندر رضا کی جانب سے سیکورٹی حصار توڑنے پر مراسلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےمیچوں کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا پر مبینہ طور پر سکیورٹی حصار توڑنےکا الزام لگایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام مراسلے میں لکھا کہ 28 مارچ کی رات 10:35پر لاہور قلندرز کے لائزن آفیسر نےمنیجر سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن پی سی بی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اختر حسین سے کھلاڑی سکندر رضا کے 4 رشتے داروں کو ان کے کمرے میں جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی جو سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق مسترد کر دی گئی ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اُسی وقت لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر سےرابطہ کیا، سلمان نصیر نےبھی انکار کر دیا جس کے بعد رات 11 بج کر 5 منٹ پرلاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا نے سکیورٹی اہلکاروں سے مزاحمت کی اور چاروں افراد کو ہوٹل کی 8 ویں منزل پر سکندر رضا کے کمرہ نمبر 865 میں لے گئے۔

مراسلے کے مطابق مہمانوں میں شاہ زیب مجاہد، عادل ندیم، عثمان احمد ڈار اور بلال احمد شامل تھے، یہ لوگ رات ایک بج کر 25 منٹ تک کمرے میں رہے،ڈی آئی جی آپریشنز نے پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ سےکہاہےکہ معاملہ سنگین ہے،مناسب فورم پر جائزہ لیا جائے اور ایسی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے ضروری کارروائی کی جائے۔

More posts