Baaghi TV


آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، سلمان آغا کی قیادت کی تعریف

afridi


پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی خصوصی تعریف کی ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سلمان آغا نے بطور کپتان فرنٹ سے لیڈ کیا اور ان کی حالیہ فارم اور مثبت انداز ٹیم کے لیے ایک بڑا اثاثہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی تسلسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک برقرار رہے گا۔
‎سابق کپتان نے کہا کہ آنے والے اہم اور دباؤ والے مقابلوں میں اسپنرز کا کردار نہایت اہم ہوگا اور ان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوگی۔
‎شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کی شاٹس سلیکشن کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر سمجھداری اور اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کیا، جو کامیابی کی بڑی وجہ بنا۔

More posts