Baaghi TV

شراب کیوں نہیں دی، مہمانوں کا دلہا دلہن پر حملہ

sharab

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں شادی کی ایک خوشیوں بھری تقریب اس وقت ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگئی جب مہمانوں کو شراب پیش نہ کرنے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور دلہا، دلہن سمیت اہلِ خانہ پر حملہ کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات پٹائی گاؤں میں پیش آیا، جو ارون تھانے کی حدود میں آتا ہے۔ حملہ آوروں نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ گھر سے نقدی اور سامان بھی لوٹنے کا الزام ہے۔سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش یادو نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی رہائشی مہیش جاٹو کی شادی جاری تھی جب مہمانوں نے تقریب میں شراب فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ دلہا کی جانب سے انکار پر معاملہ تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔دلہا کی والدہ شیلا نے بتایا کہ دلہن کے گھر پہنچنے کے بعد شادی کی رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران کچھ افراد آئے اور ان کے بیٹے سے شراب کے لیے پیسے مانگنے لگے۔ انکار پر انہوں نے خاندان کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔شیلا کے مطابق جب انہوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے انہیں، ان کے شوہر، دلہا اور دلہن کو بھی مارا پیٹا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

More posts