Baaghi TV

شراب کی خریدوفروخت پر پابندی کی قرارداد سندھ اسمبلی سے مسترد

sindh assambly

سندھ اسمبلی نے صوبے بھر میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور خرید و فروخت پر پابندی کی قرارداد کو مسترد کردیا۔شراب خانوں پر پابندی کی قرارداد ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کی حکومت نے مخالفت کی۔

ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ صوبے بھر میں شراب کی خرید اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور شراب خانوں کےتمام لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیا لنجار نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ایک بہت بڑا طبقہ محروم ہوجائے گا، آج میرے دوست تھوڑے سے جذباتی لگ رہے ہیں جس کے بعد ایوان نے قرارداد مسترد کردی۔

ایوان نے ایم کیو ایم کی رکن قراۃ العین خان کی بھی 2 قراردادیں مسترد کردیں، ایک قرارداد جنسی زیادتی اور بچوں کی ہراسانی کو روکنے کے لیے لائیف بیسڈ اسکل لرننگ سے متعلق جبکہ دوسری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی کو دیکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق تھی۔

More posts