پاکستان کی سینئر سیاستدان شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی خورشید ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں-
خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو دماغی ایمبولزم کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں،مرحومہ کی نمازِ جنازہ بروز پیر 23 مارچ 2026 کو کراچی میں ادا کی جائے گی،جنازہ 49 اولڈ کلفٹن سے سہ پہر 3:30 بجے روانہ ہوگا۔
ماروی ملک کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
اسلامی دنیا کے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھا رہی ہے،ایرانی صدر
سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمان اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
دوسری جانب شیری رحمان کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے، سینیٹر شیری رحمان اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ایران کا ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی تردید
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی مریم نواز نے کہا کہ والدین کیلئے اولاد کا بچھڑ جانا ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے۔
صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے
آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہےغم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔
امریکی ویب سائٹ کا جنگ کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ رابطوں کا انکشاف
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشیری رحمان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہےمحسن نقوی نے کہاہے کہ بیٹی کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
