Baaghi TV

استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

استنبول میں واقع اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے بعد ترک پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔پولیس مقابلے میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔قونصل خانے کے اندر موجود عملے یا اسرائیلی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ قونصل خانے کے باہر تک محدود رہا اور اب تک کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

More posts