کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے جس میں ای کامرس کے کاروبار سے وابستہ ایک شہری کو اغوا کر کے بھاری رقم لوٹ لی گئی۔
متاثرہ شہری عثمان اشرف کے مطابق مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ہاتھ باندھ دیے اور گاڑی میں مختلف مقامات پر گھماتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے انہیں دھمکاتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی اور وہاں سے تقریباً 4 ہزار 600 ڈالر اور 20 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر لیے۔
واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے حکام کو اطلاع دی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کراچی میں حالیہ دنوں میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات، شہری کو اغوا کے بعد لاکھوں روپے لوٹ لیا گیا
