Baaghi TV

سیاست کا چمکتا ستارہ راجہ طارق افضل کارلس کی خدمات ۔تحریر:عرفان اعوان

سیاست ، سماج اور حقوق انسانیت کی کانٹ چھانٹ کی جائے تو انسانیت ہی رہ جاتی ہے اور انسانیت کا دعوی ہے کہ وہ معتبر ترین زی روح ہے اگر ایسا ہے تو پھر انسان کو چاہے کہ وہ اس دعوے کو اس طرح سچ کرے جس طرح راجہ طارق افضل کارلس نے کیا ،راجہ افضل کارلس صرف ایک سیاست دان ہی نہیں بلکہ ضلع چکوال میں ہمدرد انسانیت کے نام سے جانے جانی والی مقبول ترین شخصیت ہے اس شخصیت کے اگر فلاحی کاموں کی تفصیل کا ذکر کیا جائے تو علاقہ بھر میں اور بالخصوص اپنے حلقہ میں جو پرو جیکٹس انسانوں کی فلاح کے لئے حاصل کئے گئے انہیں پائیہ تکمیل پہنچانے اور عوام تک ان کا حق پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے

موضع خیرپور کے متحرک ترین سماجی کار کن ملک خرم اعوان نے موضع خیر پور کے فلاحی کاموں کو راجہ افضل کارلس تک پہچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور راجہ طارق افضل کارلس نے اس کردار کی حمائیت کرتے اپنے بھرپور تعاون سے فلاحی کاموں کو ترجیح دیتے ہوئے حل کیا ہے سماجی سطح پر بھی اس شخصیت نے اپنے وقار کو معتبر رکھا ہے ہر ایک سیاست دان اپنا سیاسی کردار اور وقار معتبر تب ہی رکھتا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات اور ان کے غم ، خوشی میں شریک ہو کر انہیں اپنا کہنے کا ثبوت پیش کرنا ہوتا، راجہ طارق افضل کارلس نے اپنے خاص نمائندوں کی سفارش پر بنیادی سہولتوں کا نہ صرف وعدہ کیا بلکہ انہیں پایہ ء تکمیل بھی پہنچایا ۔ کوئی سیاسی پارٹی اپنے منتخب ایم این اے ،ایم پی اے کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرتی ہے پارٹی کی مقبولیت کا انحصار بھی منتخب نمائندہ سے ہوتا ہے اور منتخب نمائندہ کی کامیابی دو طرح سے ممکن ہوتی ہے پہلی کہ اپنے حلقہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائے دوسرا حلقہ کے ووٹرز میں اپنی موجودگی یقینی بنائے راجہ طارق افضل کارلس نے حلقہ کی عوام کے ساتھ جڑ کر نہ صرف پارٹی کو مقبولیت تک پہنچایا بلکہ اپنا سیاسی کردار بھی مقبولیت کی سطح تک پہنچایا عوام سیاست دان اس وقت ہی قبول کرتی ہے جب عوام کے مطالبات کو غور سے سنا جائے اور ان کے جائز مطالبات کا حل نکالا جائے

راجہ طارق افضل کارلس نے عوام کی آواز میں آواز ملائی اور عوامی حقوق کی نمائندگی کی اور عوام کی آواز اسمبلی ہال تک پہنچائی ایک معتبر مدبر ، کامیاب اور مقبول سیاست دان کا یہی کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے راجہ طارق افضل کارلس نے بھی اپنے سیاسی کردار کو عوام کے ساتھ جوڑ کر ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید کر دیا

More posts