Baaghi TV

سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے،رانا ثناء اللہ

rana sana

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل پر بات کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا وزیراعظم پہلے بھی چار بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، مذاکرات کی دعوت کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا،بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، مذاکرات کرنا ان کی پالیسی میں نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی کے سوا ان کی جماعت میں اورکسی کے پاس اختیارات نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں، افراتفری چاہتے ہیں، اس طرح سے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی تھی.

More posts