Baaghi TV

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں اہم شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی


ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بڑے شعبوں کی برآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
‎اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.29 فیصد کمی ہوئی اور اس دوران غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات 2 ارب 36 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جب کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ حجم تقریباً 4 ارب ڈالر تھا۔
‎دستاویز کے مطابق چاول کی برآمدات میں 49.90 فیصد، جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں 36.80 فیصد کمی ہوئی۔
‎ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور 0.90 فیصد اضافہ کے ساتھ پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 9 ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔ تاہم، پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں 43.66 فیصد کمی ہوئی۔
‎اسی دوران فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 28.67 فیصد اور ٹرانسپورٹ کے سامان کی برآمدات میں 36.51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
‎ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں یہ کمی ملکی معیشت پر دباؤ ڈال سکتی ہے اور تجارتی خسارے میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔

More posts