پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، اور دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے مطابق دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک اور اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں جو دونوں معیشتوں کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں نمایاں پیشرفت
