Baaghi TV

سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم سکھ فار جسٹس کی قائم کردہ روس میں رجسٹر ویب سائٹ کو بھارتی اثرورسوخ کے باعث بند کر دیا گیا

دنیا بھرمیں بسنے والے سکھوں کی طرف سے اپنے الگ ملک خالصتان کے قیام کے لئے کروائے جانے والے ریفرنڈم ٹوئنٹی 20 کی رجسٹریشن کے حوالے سے سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم سکھ فار جسٹس کی قائم کردہ روس میں رجسٹر ویب سائٹ کو بھارتی اثرورسوخ کے باعث بند کر دیا گیا جس کے بعد سکھ فار جسٹس نے کینیڈا سے نئی ویب سائٹ www.delhibanaygakhalistan.ca کے نام سےرجسٹر کروالی ہے۔ اس ویب سائٹ سے بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار نظرآرہی ہے۔ سکھ فار
جسٹس کے مرکزی راہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی حلومت سکھوں کی آواز دبا نہیں سکتی۔ سکھوں کے الگ ملک کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم کی رجسٹریشن 19جولائی کو نئی دہلی سے شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد سکھوں کی طرف سے ریفرنڈم کو کامیاب بنانے کے لئے جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے سکھ قوم ریفرنڈم2020 کے ذریعے بھارتی دارالحکومت دہلی کو بھی اپنے وطن خالصتان میں ضم کر لے گی۔ سکھ فار جسٹس کے مذکورہ اعلان کے بعد بھارتی خفیہ ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور سکھوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے۔ 

More posts