Baaghi TV


سندھ میں جمعہ کو ورک فرام ہوم کا اعلان، اسکولوں سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر ہوگا


صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر توانائی بچت اور ایندھن کے مؤثر استعمال کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ہر جمعہ کو ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور ملازمین گھروں سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ شرجیل میمن نے نجی شعبے سے بھی اپیل کی ہے کہ جہاں ممکن ہو وہ بھی اس پالیسی کو اپنائیں تاکہ ٹریفک اور ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔
‎انہوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے کفایت شعاری کے تحت ایک بڑی مثال قائم کرتے ہوئے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سرکاری اخراجات میں کمی ہو سکے۔
‎اس کے علاوہ تقریباً 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
‎شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے توانائی بچت کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت اس پر مکمل عمل کرے گی۔
‎تعلیمی اداروں کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اسکولوں کو بند کرنے یا کھلا رکھنے کا فیصلہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، فی الحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

More posts