Baaghi TV

سندھ کے 16 اضلاع میں خالی نشستوں‌پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ecp

سندھ کے 16 اضلاع میں خالی ہونے والی 45 مختلف نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو ، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں ہوں گے،اس کے علاوہ گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے، شیڈول کےمطابق 2 اپریل کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے، 6 سے 8 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جاسکتے ہیں، 16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی اور 13 سے 15 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق 30 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، 4 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جب کہ 17 مئی کو پولنگ ہوگی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

More posts