Baaghi TV

سندھ میں صحت کے بجٹ کو 2.9 فیصد سے 10 فیصد تک بڑھا دیا

‎چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں صحت کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے بجٹ کو مجموعی بجٹ کے 2.9 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کینسر کے علاج کے لیے جدید اور مہنگی ترین سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے اور یہ علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے، جس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔
‎اسلام آباد میں سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور تعلیم بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
‎ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں اقدامات سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جا رہے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شہری کو معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں۔

More posts