Baaghi TV


ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور استحکام کے لیے سفارتکاری اور علاقائی تعاون پر زور دیا۔ عباس عراقچی نے اس موقع پر کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کا بھرپور اور مضبوط دفاع کرے گا۔
‎رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

More posts