Baaghi TV

سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنےکا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمے میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔عدالتی کارروائی کے دوران ملزم کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن بیانات اور مواد کے ذریعے ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔عدالت نے متعلقہ حکام کو وارنٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔

More posts