ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ سفارتی عمل رکا نہیں ہے اور اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے، تاہم ایران کے مطابق یہ تجاویز یکطرفہ اور غیر منصفانہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی تجاویز میں صرف امریکا اور اسرائیل کے مفادات کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ ایران کے بنیادی تحفظات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق پاکستان کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ان تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے اور تاحال باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بات چیت کا کوئی واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا، تاہم پاکستان اور ترکیے دونوں ممالک امریکا اور ایران کے درمیان مشترکہ نکات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سفارتکاری کا دروازہ بند نہیں ہوا اور اگر امریکا سنجیدگی اور حقیقت پسندی اختیار کرے تو پیش رفت ممکن ہے۔
سفارتکاری جاری، امریکا حقیقت پسندی دکھائے تو حل ممکن: ایرانی عہدیدار
