Baaghi TV

سونیا حسین بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں

اداکار سونیا حسین جو اپنی خوبصورتی اور بے مثال اداکاری کی وجہ سے کافی خبروں میں رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کیا ہے. اس فوٹو شوٹ میں وہ بولڈ ساڑھیاں زیب تن کرکے کھڑی ہیں. فوٹو شوٹ کی تصاویر کافی خوبصورت ہیں اور سونیا حسین کافی خوبصورت بھی لگ رہی ہیں. انہوں نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپنے اس شوٹ کی تصاویر شئیر کیں تو جہاں ان کے بہت سارے مداحوں نے انکی تعریف کی تو وہیں ان کو آڑھے ہاتھوں لیا گیا . ان کی بولڈ ساڑھیوں کے انداز پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ کیا ہماری اداکارائوں کو اس قسم کے

ملبوسات زیب تن کرنا زیب دیتا ہے. تاہم سونیا حسین نے اپنے ناقدین کو کسی قسم کا جواب دینے سے احتراز کیا. یاد رہے کہ سونیا حسین کی حال ہی میں فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی اس میں ان کو فیروز خان کے مقابلے میں دیکھا گیا سونیا کی اداکاری تو بہت زیادہ سراہی گئی لیکن فلم باکس آفس پر خاص بزنس نہ کر سکی . دراصل فلم ریلیز سے قبل ہی کافی تنازعات کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس کی مکمل کاسٹ نے تشہیر بھی مناسب انداز میں اور جم کر نہ کی .

More posts