Baaghi TV

کس اداکارہ کو انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے سونیا حسین نے بتا دیا

باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین عموما کنٹرورشل بیانات نہیں دیتیں لیکن ایک انٹرویو میں ان سے ایک ایسا سوال ہوا ہے جس کا جواب انہوں نے جو دیا ہے وہ سوشل میڈیا پر کافی ڈسکس ہو رہا ہے. سونیا حسین سے سوال ہوا کہ ان کے حساب سے کس اداکارہ کو انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے انہیں تین آپشنز دی گئیں جن میں فریال محمود ، میرا اور متھیرا کا نام شامل ہے ، سونیا حسین نے نہایت ہی سمجھداری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلمسٹار میرا جو انڈسٹری میں ہیں بھی نہیں ، ان کو انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے انہوں نے بہت نام کما لیا ہے لوگ ان کی عزت کرتے ہیں ان کو

جانتے ہیں ، ان کے پاس بہت زیادہ شہرت ہے لہذا وہ اگر کوئی بزنس بھی شروع کر لیں تو بہت کامیابی ملے گی. سونیا حسین نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مجھے ایک ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو بہت ہی پر اعتماد ہو اسکو دوسروں سے بات کرنی آتی ہو ، بات کرتے ہوئے گھبرائے نہ ، انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ ہی کوشش رہی ہے کہ بڑی یا چھوٹی سکرین جہاں بھی کام کروں شائقین کو پسند آئے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا فلموں میں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا ہے.

More posts