Baaghi TV

اسپین کا اسرائیل پر تنقید، چین سے تعاون بڑھانے پر زور

eu

‎ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اسرائیل پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومتیں اس معاملے پر آواز اٹھاتی ہیں انہیں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا یہ بیان چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
‎تفصیلات کے مطابق پیدرو سانچیز نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران جنگ کے خاتمے کے لیے چین ایک اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے لیے بڑی طاقتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ اسپین اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک زرعی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بڑھانے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی کام کر رہے ہیں۔
‎ہسپانوی وزیر اعظم کے مطابق یورپ اور اسپین کے مفاد میں ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے تاکہ اقتصادی ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
‎اس سے قبل بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں صدر شی جن پنگ اور پیدرو سانچیز کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
‎ماہرین کے مطابق یہ بیانات عالمی سیاست میں بدلتے ہوئے رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں یورپی ممالک بھی چین کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

More posts