ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ اسپین نے نام نہاد غزہ پیس بورڈ میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر ہے اور فلسطینی اتھارٹی اس میں شامل نہیں۔
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کا مستقبل فلسطینی خود طے کریں گے۔ امریکا کی تشکیل کردہ اس بورڈ میں اب تک پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہو چکے ہیں۔
اسپین کا امریکا کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار
