Baaghi TV


سری لنکا کا امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار


سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے پر تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جسے غیر جانبداری برقرار رکھنے کا فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔
سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں جنوبی مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو جنگی طیارے تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔
‎صدر کے مطابق ان طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے اڈے سے منتقل کرنے کا منصوبہ تھا، جو خطے کی صورتحال کے تناظر میں حساس معاملہ بن سکتا تھا۔
‎انہوں نے واضح کیا کہ سری لنکا اپنی سرزمین کو کسی بھی ایسے فوجی مقصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا جو کسی فریق کے لیے مددگار یا نقصان دہ ثابت ہو، اور ملک اپنی غیر جانبداری برقرار رکھے گا۔
‎صدر نے یہ بھی بتایا کہ اسی دوران ایران نے بھی اپنے جنگی جہازوں کے لیے پورٹ کال کی درخواست کی تھی، جس پر بھی غور کیا گیا۔
‎ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران چھوٹے ممالک کی محتاط پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ کئی ممالک پہلے ہی ایران کے خلاف جنگ میں براہ راست شامل ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔

More posts