سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جس میں کوشل مینڈس سب سے زیادہ 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس نے 19 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی۔
آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوکریل اور بیری میکارتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اور اب آئرلینڈ کو مقررہ ہدف کے تعاقب میں محنت کرنا ہوگی۔
ٹی 20 ورلڈکپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 164 رنز کا ہدف دیا۔
