ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ اس وقت تک پوری شدت اور طاقت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی جب تک دشمن مکمل طور پر سرنڈر نہیں کر دیتا۔
ترجمان کے مطابق آج خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں دشمن کے کسی بحری جہاز کی موجودگی کے آثار نہیں ملے، جسے ایرانی حکام اپنی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ایرانی قوم، مسلح افواج اور مزاحمتی محاذ اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتے۔
بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں ایران اپنی حکمت عملی پر عمل جاری رکھے گا اور کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
ایران کا اعلان: دشمن کے سرنڈر تک جنگ جاری رہے گی
