وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ضرور ہے، تاہم گزشتہ چالیس سال سے پاکستان نے افغان عوام کی جس طرح خدمت اور میزبانی کی، اس کا صلہ توقعات کے مطابق نہیں ملا۔
پشین کے علاقے برشور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں افغان بھائیوں کا ساتھ دیا، انہیں پناہ دی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی، مگر اس کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں وہ بہتری نہیں آ سکی جس کی امید کی جا رہی تھی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس کے باوجود پاکستان افغان عوام کو اپنے مسلمان بھائی سمجھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے، تاہم قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور کوئی بھی ملک پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
افغانستان سے متعلق بیان، وزیراعلیٰ بلوچستان کا سخت مؤقف
