وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبے اور ملک کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان ہے، جب تک امن قائم نہیں ہوگا، ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ دوسرے اداروں کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ پاکستان میں بدقسمتی سے ہر ادارہ دوسرے کے دائرہ اختیار میں دخل اندازی کرتا ہے، جس کے باعث معاشی استحکام نہیں آ پا رہا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ملک کے بہترین دماغ بیرونِ ملک چلے گئے تو یہاں صرف پٹواری ہی رہ جائیں گے۔ ان کے مطابق 45 فیصد عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے پر کوئی مقدمات نہیں بنے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 5,300 ارب روپے کی کرپشن کی گئی جو عوام کا پیسہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آواز اٹھانا، جنازے اٹھانے سے بہتر ہے۔
امن ہوگا تو ترقی آئے گی، ادارے ایک دوسرے کے کام میں مداخلت بند کریں، سہیل آفریدی
