Baaghi TV

سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق پاکستان سٹیل ملازمین کی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق پاکستان سٹیل ملازمین کی اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ فیصلے میں کوئی خامی نہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان سٹیل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان سٹیل 2015 سے بند ہے، ترقی کس بات کی دی جائے ؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پاکستان سٹیل چلانے کیلئے پیسے تک نہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آپ لوگ نوکریاں بھی کہیں اور کرتے ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ آپ لوگوں کو بیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں، پاکستان سٹیل بند ہوگئی، آپ لوگ کونسی سروس دے رہے تھے۔

More posts