Baaghi TV

صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مالم جبہ میں سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد

خیبر پختونخوا سوات میں پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں مالم جبہ میں 16 کلومیٹر کی دوڑ اور سائیکلنگ ریس شامل تھی، مقابلوں میں 45 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔

مہمان خصوصی نے ریس کے اختتام پر عمدہ کارگردگی والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، مقابلوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔

سیاحوں نے کھیلوں کے صحت مند ایونٹ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، سیاحوں نے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

More posts