Baaghi TV

تفتیشی افسر کو رشوت کی پیشکش کرنیوالا ملزم گرفتار

تھانہ ائیر پورٹ کے تفتیشی آفیسر کو رشوت کی پیش کش کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

ملزم نے مقدمے میں نامزد فرخ کھوکھر کو بے گناہ کرنے کے لیے رشوت کی پیشکش کی تھی، گزشتہ روز فرخ کھوکھر کے خلاف شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا، انچارج چوکی گلریز عثمان سب انسپکٹر کو واجد محمود عباسی نےساڑھے 03 لاکھ روپے بطور رشوت پیش کی،

پولیس حکام کے مطابق پیش کردہ رقم تفتیشی افسر عثمان نے بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس میں لے کر ملزم واجد محمود کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او اور چوکی گلریز ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ تفتیشی آفیسر عثمان کی اپنے پیشے سے وفاداری اور ایمانداری کی مثال قابل تقلید ہے،

واضح رہے کہ فرخ کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،تا ہم پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا،

More posts