Baaghi TV

تاج محل کو اڑانے کی دھمکی

تاج محل کو اڑانے کی دھمکی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے آگرہ میں تاج محل میں بم کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو کال کی گئی کہ تاج محل میں بم رکھا گیا جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے،تاج محل کو بم سے اڑا دیا جائے گا اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوئے اور تاج محل پہنچ کر وہاں آئے لوگوں کو باہر نکالا اور تلاشی شروع کر دی،تاج محل کے گیٹ بند کر دیئے گئے، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موقع پرپہنچا اور تاج محل کے احاطے کو خالی کروا کر تلاشی لی گئی

تا ہم بعد ازاں جامہ تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے تاج محل کو کیئر قرار دے دیا، پولیس نے کال کرنے والے کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے،،ایس پی شیورام یادو کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کو فون کرنے والے شخص کی فوج میں بھرتی میں بہت سی غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے اسے فوج میں بھرتی نہیں کیا جاسکا۔ اسی لئے اس نے جھوٹی کال کی کہ تاج محل میں ایک بم رکھا گیا ہے جو جلد ہی پھٹ جائے گا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف نے فون کرنے والے کی جگہ کا سراغ لگایا۔ یہ کال فیروز آباد سے کی گئی تھی۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاج محل میں بم ملنے کی اطلاع سے وہاں موجود سیاحوں میں افرا تفری مچ گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

More posts