تلہ گنگ میں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاطف سگھر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق خواتین کی تضحیک، ہراسانی اور غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ داری سے استعمال کریں اور کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔
