Baaghi TV

طالبہ کو یونیورسٹی سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،تحقیقات

یونیورسٹی آف لاہور میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ، یونیورسٹی کو اگلے احکامات تک بند کر دیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز کو آن لائن موڈ پر منتقل کر دیا، انتظامیہ نے سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لئے یونیورسٹی کو بند کیا،قبل ازیں لاہور میں واقع نجی یونیورسٹی کی 21سالہ طالبہ نےبلڈنگ کی دوسری منزل سےچھلانگ لگا دی تھی، طالبہ کوتشویشناک حالت میں یونیورسٹی کےہسپتال منتقل کیاگیا۔

خود کشی کرنے والی 21 سالہ طالبہ فاطمہ شیخوپورہ کے علاقہ نارنگ منڈی کی رہائشی تھی۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بچی کا تین ماہ قبل داخلہ ہوا تھا اور ابھی تک اس کا سی جی پی اے 3.14 تھا۔ بچی کی حاضری بھی مکمل تھی یونیورسٹی انتظامیہ کی اب تک کی تحقیقات کے مطابق بچی کو یونیورسٹی سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ فاطمہ آج اپنی والدہ کے ہمراہ یونیورسٹی پہنچی تھی۔یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی اویس سلطان اور فاطمہ کے اس خودکشی کے کیس کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

More posts