Baaghi TV

فریال تالپور بھی عید گزاریں گی اڈیالہ جیل

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کو 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج طاھر محمود نے جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی۔ فریال تالپور طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پولی کلینک اسپتال میں داخل ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ پو سکیں

۔نیب کے تفتیشی افسر محمد علی ابڑو عدالت میں فریال تالپور سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق طبیعت بہتر نہ ہونے کے باعث فریال تالپور کو سفر کی اجازت نہیں دے سکتے اس لئے ہمارے لئے فریال تالپور کو عدالت لانا ممکن نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت سے فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی اور کہا کہ فریال تالپور سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اس لئے عدالت ملزمہ کو جیل بھیج دے۔

عدالت نے فریال تالپور کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا، فریال تالپور کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا.

واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، آصف زرداری کو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے وہ بھی نیب کی تحویل میں ہیں.

More posts