Baaghi TV

تہران پر اسرائیل کے تازہ حملے، امریکا کی پسپائی پر ایران کا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے بیان کے بعد اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر تازہ فضائی حملوں کی لہر شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حملے ایرانی ” حکومت کے بنیادی ڈھانچے” کو نشانہ بنا رہے ہیں۔یہ کارروائیاں دارالحکومت کے مختلف مقامات پر کی جا رہی ہیں، تاہم فوری طور پر نقصانات یا جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا ایران کے بجلی گھروں پر مجوزہ حملے مؤخر کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی فیصلے کو اپنی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کی "سخت وارننگ” کے بعد پسپائی اختیار کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کابل میں ایرانی سفارتخانے نے بھی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے پورے خطے کے توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد امریکا نے اپنا مؤقف تبدیل کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے نے ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان نہ تو براہ راست اور نہ ہی کسی تیسرے فریق کے ذریعے کوئی بات چیت ہوئی، جبکہ ٹرمپ نے حال ہی میں "مثبت مذاکرات” کا ذکر کیا تھا۔

More posts