Baaghi TV

امیدیں دم توڑ گئیں:بچوں کی ماں کاجہان اجڑگیا:نہرمیں پھینکے گئے بچوں کی لاشیں نہ مل سکیں

فیصل آباد:امیدیں دم توڑ گئیں:بچوں کی ماں کاجہان اجڑگیا:نہرمیں پھینکے گئے بچوں کی لاشیں نہ مل سکیں،اطلاعات کے مطابق نہر میں پھینکے گئے بچوں کی لاشیں ملنے کی امید دم توڑ گئی۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق غوطہ خوروں نے تیسرے روز بھی سات سالہ ذوالقرنین ،چار سالہ حوریہ، دو سالہ نمرہ اور ایک سالہ عروہ کی تلاش جاری رکھی مگر لاشیں نہ مل سکیں۔

ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے دن بھربچوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھیں مگر فی الحال کوئی کامیابی نصیب نہ ہوئی، پولیس بھی دن بھر موقع پر موجود رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سنگدل باپ کے ہاتھوں چاربچوں کو قتل کرکے نہرمیں پھینکنے والے سنگدل باپ کے خلاف اس کی بیوی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم محسن نے اپنی بیوی مصباح کے کردار کو واقعے کی وجہ قرار دیا ہے، بیوی کے ناجائز مراسم کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

ملزم محسن نے گھریلو جھگڑے پر 23 اپریل کو ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کو نہر میں پھینکا تھا، بچوں میں سات سالہ ذوالقرنین،چار سالہ حوریہ، دو سالہ نمرہ اور ایک سالہ عروہ شامل ہیں۔

بھکھی پولیس نے بچوں کی ماں مصباح کی درخواست پر ملزم محسن کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

More posts